20 اگست 2013 - 19:30
دشمن کی ثقافتی یلغار، لیکن اس میدان میں بھی ناکامی

سپاہ پاسداران بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل فدوی نے کہا ہے کہ دشمن نے ایران کی دفاعی طاقت اور ڈیٹرینٹ توانائيوں کو دیکھتے ہوئے ثقافتی یلغار شروع کی ہے۔

ابنا: ایڈمیرل علی فدوی نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کی دفاعی طاقت اور ڈیٹرینٹ توانائيوں اور ملت کی آگہی کے مقابل خود کو ناتواں پایا اور ایران کے خلاف ثقافتی یلغار شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی دوراندیشی اور حسن تدبیر نیز عوام کی ہوشیاری سے اس میدان میں بھی دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور وہ اپنے شیطانی اھداف نہیں پہنچ سکا ہے۔ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا کہ سامراجی تسلط پسند نظام کی اساس ہی توسیع پسندی اور زور زبردستی پر ہے اور اسلامی انقلاب اس ماہیت کی نفی کرتا ہے۔

.......

/169